Nuqta-e-Nazar (Issue No. 30)

آئی پی ایس کے دو سالہ اردو جریدے “نقطۂ نظر” کا تازہ شمارہ (شمارہ نمبر 30، اپریل 2011) شائع ہو چکا ہے۔

“نقطۂ نظر” پاکستان میں شائع ہونے والی اردو کتب پر اسلام، ثقافت، تاریخ، عالمِ اسلام اور متعلقہ موضوعات کے بارے میں تعارف اور تبصرے پیش کرنے کے لیے وقف ہے اور یوں 1996 سے پاکستانی مسلمانوں کے نظریات، روایات اور مسائل پر ہونے والے علمی کام کو سمجھنے میں ایک تعین کنندہ کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ جریدہ نہ صرف عام قاری کو بنیادی دلائل کو سمجھنے میں سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ اسے دستیاب ذرائع اور مصنفین تک آسان رسائی بھی دیتا ہے۔ اس دو سالہ جریدے کے مدیر ڈاکٹر سفیر اختر ہیں۔