Nuqta-e-Nazar (Issue No. 37)

نقطۂ نظر کا سینتیسواں شمارہ دستیاب ہے۔ گزشتہ اٹھارہ برس سے شائع ہونے والا یہ دو سالہ مجلہ اسلام، پاکستان، برصغیر، ادب، فنِ خطاطی اور دیگر موضوعات پر شائع ہونے والی اردو کتب پر گہرے اور معیاری تبصرے اور تجزیے پیش کرتا ہے۔ تازہ شمارہ بھی علمی و ادبی موضوعات کے جامع اور بصیرت افروز جائزوں پر مشتمل ہے۔

