Nuqta-e-Nazar (Issue No. 44)

نقطۂ نظر کا چوالیسواں شمارہ شائع ہو چکا ہے۔ یہ دو سالہ مجلہ 1996-97 سے سینئر آئی پی ایس رفیقِ کار ڈاکٹر سفیر اختر کی مسلسل محنت اور دلجمعی سے شائع ہو رہا ہے۔ اس جریدے میں بالخصوص اسلام اور پاکستان سے متعلق اردو کتب پر عمیق اور معیاری تبصرے و تجزیے پیش کیے جاتے ہیں۔
نقطۂ نظر کے چوالیسویں شمارے میں اسلام، قرآن، سیرتُ النبی ﷺ، حدیث، تصوف، مغرب میں اسلام، خودنوشتیں، مطبوعات، تعلیم اور ادب کے موضوعات پر شائع ہونے والی کتب کے مفصل اور بصیرت افروز جائزے شامل کیے گئے ہیں۔


