ذکرِ یعقوب

 محمد فیض اللہ مدنی (مؤلف و مرتب) / جامعہ حنفیہ اشرف العلوم – ہرنولی، ضلع میانوالی / نومبر ۲۰۲۴ / ۹۶صفحات / جلد کارڈ بورڈ، قیمت درج نہیں۔

ہرنولی، ضلع میانوالی کی معروف بستی ہے۔ یہاں کے ایک عالمِ دین مولانا محمد یعقوب الحسینی (۱۹۴۴ – ۲۰۰۴) کے احوالِ زندگی اور اُن کے بارے میں معاصرین کے تأثرات اُن کے صاحبزادے نے مرتب کیے ہیں۔ مرحوم نے مساجد و مدارس کی تعمیر و ترقی میں ساری زندگی گزاری تھی جس کی تفصیل میں چار مدرسوں اور ۱۵ مساجد کا ذکر کیا گیا ہے، نیز مرحوم نے مزید ۹ مساجد کے لیے جگہ حاصل کر رکھی تھی، اور مساجد کی تعمیر اُن کے پیش نظر تھی کہ ربِ کائنات کی طرف سے اُن کا بلاوا آگیا تھا۔